سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
کیپشن: City42 - Suzuki, Vehicles, Cars
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے برُی خبر ، معروف کار ساز کمپنی سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر مقامی کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو معروف کارساز کمپنی سوزوکی کو بھی قیمتیں بڑھانے کا خیال آ گیا ۔  سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔ سوزوکی کلٹس ای ایکس آر 40 ہزار اضافے کے بعد 13لاکھ 95 ہزار روپے کی ہو گئی۔ سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل 15 لاکھ 16 ہزار، کلٹس اے جی ایس 16 لاکھ 23 ہزار روپے کی ہو گئی۔

سوزوکی سوئفٹ ڈی ایل ایکس این وی 15 لاکھ 65 ہزار، سوزوکی سوئفٹ ڈی ایکس ایل این وی آٹومیٹک 17 لاکھ 1 ہزار روپے کی ہو گئی۔ سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر 11 لاکھ 99 ہزار، ویگن آر وی ایکس ایل 12 لاکھ 79 ہزار کی ہو گئی۔

 کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی آٹو پالیسی نہیں بنائی گئی جسکے باعث مقامی کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر رہی ہیں اور انکو کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں۔حکومت کو چاہیئے کہ وہ مقامی کار ساز کمپنیوں کو ریگولیٹ کرے تاکہ گاڑیوں کی قیمتیں کنٹرول ہو سکیں۔

Sughra Afzal

Content Writer