نیب کو اہم ریکارڈ موصول، شہباز شریف کا سارا کچا چٹھا کھل گیا

نیب کو اہم ریکارڈ موصول، شہباز شریف کا سارا کچا چٹھا کھل گیا
کیپشن: City42 - Shahbaz Sharif, NAB, Lahore,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت، ایس ای سی پی، ایکسائز، ایل ڈی اے اور ایف بی آر نے نیب کو ریکارڈ فراہم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کیخلاف آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں ایس ای سی پی،ایکسائز،ایل ڈی اے اورایف بی آرنے نیب کوریکارڈ فراہم کردیا۔ دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ شہباز شریف لندن میں 12 کروڑ 61 لاکھ 79 ہزار 18 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ قصور، شیخوپورہ میں 287 کنال سے زائد اراضی کے مالک ہیں۔ شہباز شریف کے گوادر، ہری پور، ڈی ایچ اے میں بھی پلاٹ ہیں جبکہ ان کے اکاؤنٹس میں 1 کروڑ 79 لاکھ57 ہزار 611 روپے موجود ہیں۔

 دستاویزات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب لندن میں 12 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ شہبازشریف نے 3 سال میں 2 کروڑ 74 لاکھ 36 ہزار 648 روپے انکم ٹیکس دیا۔شہبازشریف2015 اور2016 میں 585 کنال 2 مرلے زرعی اراضی کے مالک تھے، 2017 میں اراضی بڑھ کر 673 کنال 2 مرلے ہوگئی۔

واضح ر ہے کہ نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 5 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا، شہباز شریف پر  آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer