برائلرگوشت کی قیمت میں ریکارڈ 33 روپے کااضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں ریکارڈ 33 روپے کااضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سستا پروٹین ہوا مہنگا ترین،برائلرکاگوشت9روپےمہنگا ہوگیا،فارمی انڈےایک روپےمہنگے ہونے سے157روپےدرجن میں فروخت ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر برائلر گوشت پہنچ چکا ہے، غریب عوام کے لئے برائلر گوشت کھاناایک خواب بن کررہ گیا ہے، آئے روز اس کی قیمت میں کمی کی بجائے 5 سے 10 روپے کا اضافہ ہورہا ہے، آج فی کلو گوشت کی قیمت میں 9 روپے کااضافہ ہوا، قیمت بڑھنے کی وجہ سے برائلر گوشت 364روپےفی کلومیں فروخت ہورہا ہے،برائلرکی قیمت میں ایک ہفتےمیں33روپےتک اضافہ ہوا۔فارمی انڈےایک روپےمہنگے ہونے پر157روپےدرجن میں فروخت ہورہے ہیں۔

گزشتہ روزسٹی 42 نے برائلر مرغی کا گوشت بے تحاشا مہنگا ہونے کی وجوہات کا سراغ لگا یا۔صدر لاہور پولٹری ٹریڈرز طارق جاوید نے کہا کہ برائلر مرغی کی فیڈ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ گوشت مہنگا ہونے کا سبب بنا۔

850روپے فی من مکئی اس سال 1800روپے فی من کی ہوگی ہےاسی طرح گندم 1200روپے من سے بڑھ کر سرکاری قیمت 1800روپے ہوئی مگر گندم اب بھی 2200روپے فی من مل رہی ہے صدر طارق جاوید نے بتایا کہ دوسالوں میں سویا بن 70روپے تک مہنگا ہوا ۔

پولٹری فارمرز نے انکشاف کیا کہ برائلرچوزہ کیلئے میڈیسن کی قیمتیں 100%فیصد تک بڑھ گیئں اور1سال میں بجلی کی مد میں انرجی کی لاگت 100%فیصد بڑھی ہے تاجران نے بتایا کہ 1سال میں ایک کلووالی زندہ برائلرمرغی کی گروتھ پر 70 روپے لاگت بڑھی ہے۔

پولٹری ٹریڈرز نے کہا کہ برائلر مرغی کی گروتھ کی لاگت بڑھنے کی وجہ سے اب گوشت کی اوسط قیمت 250 سے 300روپے تک رہے گی۔گزشتہ دنوں برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں 6روپے فی کلو اضافےسےسال کی بلندترین سطح 345 روپے پرپہنچ گئی۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت 345 روپے فی کلو اور فارمی انڈے 154 روپے فی درجن ہوگئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer