ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا طوفان

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا طوفان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد/حسن علی)شہر میں منافع خور مافیا کی سرگرمیاں جاری ہیں، رمضان المبارک سے قبل اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

 وزیر اعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے اور اقدامات ضلعی انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیئے، ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خور و نوش کی نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی،نئی لسٹ کے مطابق دودھ اور دہی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس سےدودھ کی قیمت 80 سے بڑھا کر 90 روپے فی کلومقرر  جبکہ دہی کی قیمت 100 سے بڑھا کر 110روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔

دال چنا کی قیمت میں 14 روپے اضافہ ہونے سے 104 سے بڑھ کر 118 روپے کلو فروخت،دال مسور کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کیا گیا جس سے148سے بڑھ کر152روپے کلو فروخت ہونے لگی،کالے چنے 14 روپے مہنگے ہونے سے114 سے بڑھ کر قیمت 128روپے کلو ہو گئی، سفید چنے 3 روپے فی کلو مہنگے ہوئے۔

دوسری جانب   منافع خور مافیا نے سبزیوں کی من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں،سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ نامےکو یکسرنظراندازکردیا،شہرمیں لہسن چار سو سے چار سو پچاس،ادرک چار سو پچاس سےپانچ سو،پیاز اسی سےسو،آلواورگوبھی ساٹھ،ہری مرچ اڑھائی سو،بھنڈی دو سو بیس،مٹر ساٹھ سےاسی،گاجر پچاس،مولی بیس اورٹینڈے ساٹھ سے اسی روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے۔

علاوہ ازیں اشیا ضروریہ کے ساتھ ساتھ برائلر اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافےکا سلسلہ نہ رک سکا،زندہ مرغی چھ روپے اضافے کے بعد 156 روپےجبکہ برائلرگوشت کی قیمت آٹھ روپےاضافےکےبعد 226 روپے فی کلو ہو گئی ہے، تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

مہنگائی اس طوفان میں فارمی انڈے مزید دو روپے مہنگے ہوکر96 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں،چھ روز میں فارمی انڈے بارہ روپے فی درجن مہنگے ہوئے،شہریوں کا کہنا ہے کہ منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہرکے کسی بھی علاقے میں نظر نہیں آتے جو حکومتی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان کا کہنا تھا کہ سبزیوں کے سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت ممکن بنائی جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer