ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی ایکٹ 2019  کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

بلدیاتی ایکٹ 2019  کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد: الیکشن کمیشن کو نیبر ہوڈ کونسلز اور ویلج  پنچایت کونسلز کی حلقہ بندیوں کے لیے ارسال کیے گئے قواعدوضوابط  کے  بعد مکمل خاموشی، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن قانونی پچیدگیوں کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے ہونے والی حلقہ بندیاں التواء کا شکار ہو گئیں، بلدیاتی ایکٹ2019 کے تحت 4 مئی2020 تک دومراحل میں بلدیاتی الیکشن کروانے کے دعوے دھرے رہ گئے، بلدیات ایکٹ 2019 کے سیکشن تین کی کلاز ون  تحت ایک سال میں دو مراحل میں الیکشن کا انعقاد لازم ہے۔

 ایک سال کی مدت ختم ہونے میں صرف دو ماہ باقی ہیں، محکمہ بلدیات کے طرف سے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں کروانے مراسلے بھیجے گئے، الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیاں کروانے کے لیے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیاں کروانے کا کوئی شیڈول تک جاری نہیں کیا گیا۔

  الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں کروانے کے لئے شیڈول کے تحت دو ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے، حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے یکے بعد دیگرے الیکشن حکومت کی تیاریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تاریخ کا شیڈول لگایا جاتا ہے۔

سیکریٹری بلدیات پنجاب احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تاخیر ہے پنجاب حکومت کی بلدیاتی الیکشن کی حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں، حلقہ بندیوں بارے الیکشن کمیشن کو رولز ارسلال کیے جاچکے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer