ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناجائز اثاثہ جات کیس، چودھری برادران نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے

ناجائز اثاثہ جات کیس، چودھری برادران نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) ناجائز اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری  پرویز الہی طلبی کے باوجود نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے۔ نیب ٹیم راہ تکتی رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی کو ناجائز اثاثہ جات کیس کی تفتیش کیلئے آج نیب لاہور میں طلب کیا تھا لیکن چودھری برادران نیب کے بلاوے کے باوجود حاضر نہ ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ بار بار جھوٹ بولیںتاکہ اُن کا نام گینز بک میں آجائے: چودھری پرویز الہیٰ

چودھری برادران کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے طلبی کا نوٹس ہی موصول نہیں ہوا، جس پر نیب حکام نے کہا کہ چودھری برادران کو طلبی کا نوٹس دوبارہ بھجوایا جائے گا۔

یہ خبر ضرور پڑھیے۔۔۔۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف نیا کیس کھل گیا

واضح رہے کہ چودھری برادران کیخلاف 2 ارب 45 کروڑ کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ 16 دسمبر 2017 کو چودھری برادران نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات نیب کو جمع کرا دیں تھیں۔