ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی اونچی اُڑان،پھرمہنگاہوگیا

ڈالر کی اونچی اُڑان،پھرمہنگاہوگیا
کیپشن: Doller Price Increase
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پیٹرول کی ڈبل سنچری کے بعد ڈالر کی دوبارہ ڈبل سنچری ہو گئی،  انٹربینک میں ڈالر 2.38 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرزکے مطابق انٹربینک میں ڈالر 200.30 کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 1.58 روپےاضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 199 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی۔

 انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 88 پیسے مہنگا ہونے کے بعد199 روپے 80 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 197.92 روپے سے بڑھ کر 198.75 روپے پر پہنچ گیا ۔

 ماہرین کے مطابق روپے کی قدرمیں ایک بار پھر سے دباو دکھا جارہا ہے ۔