ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی اسلحہ مہم ، 23 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

 غیر قانونی اسلحہ مہم ، 23 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :  پنجاب پولیس کی غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم میں رواں سال لاہور سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے 24 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ 23 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان سے 9434 اسٹین گنز، 622 کلاشنکوف، 2 اینٹی ائیر کرافٹ گنز، 2611 رائفلز، 1029 بندوقیں برآمد کی گئیں۔ 376 ریوالور، 16596 پسٹل، 18 ماؤذر، 228 کاربین، 347 رپیٹر پسٹل پکڑی گئیں۔ 71879 گولیاں ، 1799 کارتوس، 6288 کارٹریجز، 882 میگزین بھی پکڑے گئے اسلحے میں شامل ہیں۔لاہور میں ناجائز اسلحہ رکھنے پر 4100 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے 37 کلاشنکوف، 252 رائفلز، 181 گنز، 3585 پسٹل اور ریوالور برآمد کیے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ان کا کہنا ہے اسلحہ کی نمائش اورہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والوں کو بلا امتیاز قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث اسلحہ ڈیلرز کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔غیر قانونی اسلحہ بارے کارکردگی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔