نشتر پارک ( حافظ شہبازعلی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور ان کی بیٹی عائلہ اکرم کو ملے 10 ماہ ہوگئے۔
سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وسیم اکرم اور بیٹی عائلہ اکرم کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وسیم اکرم اپنی بیٹی کو کندھوں پر اٹھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ شنیرا نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ان دونوں کو کیسے گزارا ہوگا کہ پچھلے سال یہ تصویر لینے کے کچھ عرصہ بعد ہی وہ 10 ماہ سے زائد کیلئے الگ ہوجائیں گے۔
View this post on Instagram
انہوں نے شوہر اور بیٹی کی آخری ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ آخری بار جب اْن کی بیٹی نے اپنے بابا کو گلے لگایا تھا تو وہ 5 سال کی تھی اور اب صرف 5 ماہ کے بعد 6 سال کی ہوجائے گی، انہوں نے اسکول کا نصف سال مکمل کر لیا ہے، قد بھی بڑھ گیا ہے، پڑھنا لکھنا سیکھا ہے، 5 دانت ٹوٹ گئے، ان کی بیٹی کو یہ بھی معلوم ہے کہ وہ دو خوبصورت ممالک کا ملاپ ہے، جس نے ناصرف انگریزی، اردو اور چینی زبان میں کے الفاظ بول سکتی ہیں بلکہ ان کی ہجے بھی کرسکتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ جو اپنے بچوں کی بہتری کے لیے سوچتے اور کرتے ہیں انتہائی جذباتی ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013ء میں آسٹریلوی نژاد خاتون شنیرا سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔