ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

 اے ڈی بی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ پاکستان میں پائیدارترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی،رقم پاکستان میں تین مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی،گزشتہ سال کے سیلاب سے تباہ شدہ سکولوں کی بحالی کیلئے رقم خرچ ہوگی،غذائی تحفظ کو بہتر بنانے اور  زرعی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے فنڈز استعمال ہونگے۔

  اصلاحاتی پروگرام کے تحت پائیدار ترقی کیلئے 3 سو ملین ڈالر خرچ ہونگے، سندھ میں سیکنڈری تعلیم میں بہتری کیلئے275 ملین ڈالر کی رقم مختص ہے،فنانسنگ سے سیلاب سے تباہ شدہ 16 سو اسکولوں کی تعمیر نو میں مدد ملے گی۔