غریب کیلئے ایک اور مشکل، اوپن مارکیٹ سے سستا آٹا غائب

غریب کیلئے ایک اور مشکل، اوپن مارکیٹ سے سستا آٹا غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) کم آمدنی والا طبقہ سستے آٹے کو ترس گیا، شہر میں آٹے کی سپلائی کی صورتحال بہتر ہونے کی بجائے مزید ابتر ہوگئی، یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر طویل قطاروں میں لگے شہری سستے آٹے کے منتظر رہے۔

پنجاب حکومت نے غریب طبقے کیلئے سستے آٹے کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف کردیا، شہر کی اوپن مارکیٹ میں سستے آٹے کے تھیلے تاحال غائب ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے جیسی بنیادی ضرورت زندگی کیلئے ایسی تذلیل کبھی نہیں دیکھی،زرعی ملک ہے اور کھانے کیلئے آٹا بھی دستیاب نہیں۔

شہر میں لائسنس والی کریانہ شاپس پر آٹے کی سپلائی آئے 1 ہفتہ گزر گیا،کریانہ شاپس مالکان نے کہاہےکہ 10 اور 20 کلوآٹے کے تھیلے اوپن مارکیٹ سے غائب ہیں،ملز مالکان تمام ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد کررہے ہیں، پنجاب حکومت ملز کو طلب کے مطابق گندم نہیں دے رہی۔

شہریوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاہےکہ یوٹیلیٹی سٹورز اور اوپن مارکیٹ میں طلب کے مطابق آٹے کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔