ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ؛ لاہور پولیس کو مطلوب ڈاکو مقابلے میں مارا گیا

In Raiwind Robber Killed
کیپشن: Robber Killed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)رائیونڈ میں سی آئی اے پولیس کے ساتھ مقابلے کے دوران ڈاکو فائرنگ کے باعث ہلاک ہو گیا،ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

سی آئی اے سٹی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رائیونڈ کے علاقے میں ہوا، پولیس ٹیم پر ڈاکو کے ساتھیوں نے فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے دوران ڈاکوؤں کا ساتھی شریف عرف شریفو اوڈھ ہلاک ہو گیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

ایس پی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے چند روز قبل ساتھیوں کے ہمراہ ایڈن پارک کے گھر میں دوران ڈکیتی شہری پرویز اختر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور ملزم قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا۔

ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی ہمراہ ٹیم خاص اطلاع پر ملزم کی گرفتاری کے لیے رائیونڈ گئے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer