( فہد علی ) ایف آئی اے میں کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، زون ون اور ٹو کے ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرب کہتے ہیں عوام کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جائے گی۔
ایف آئی اے زون ون اور ٹو کے ڈائریکٹرعبدالرب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے مجرموں کی بجائے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا جبکہ ہنڈی حوالہ کو کنٹرول کرنا ان کی کوشش ہوگی۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر دیانت دار لوگوں کو تعینات کیا جائے گا تاکہ ایف آئی اے کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میگا کیسز ختم کیے جائیں گے جس کے لیے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا۔
عبدالرب کا کہنا تھا کہ بارہ سو آٹھ اشتہاری اور 1085 کورٹ سے فرارہیں۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، اگر مدعی کیس واپس بھی لیتا ہے تو تحقیقات مکمل کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چھ ہزار مقدمات اور پانچ ہزار انکوائری کرنے کے لیے ان کے پاس ہیں جبکہ ایک افسر تین سو پچاس
انکوائری اور مقدمات کو لے کر چل رہا ہے۔ کوشش ہے کہ درخواست موصول ہونے کے ساتھ ہی اس پر کارروائی کی جائے۔