(سٹی 42) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے 22 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے انسپکٹر شہباز احمد کو پولیس لاِئنز سےایس ایچ او تھانہ وحدت کالونی لگادیا، سب انسپکٹر محمد اکرم خان کو پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او گرین ٹاؤن، ایڈیشنل ایس ایچ او نواب ٹاؤن سب انسپکٹر اشتیاق احمد کو کلوز پولیس لائنز، سب انسپکٹر تیمور عباس کو پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نواب ٹاؤن، ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ انسپکٹر سیف اللہ خان کو کلوز پولیس لائنز جبکہ انسپکٹر سہیل اخلاق کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ تعینات کر دیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ شیرا کوٹ انسپکٹر محمد اظہر نوید کولائن حاضر، سب انسپکٹر محمد تنویر کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شیرا کوٙٹ تعینات کر دیا گیا، ایس ایچ او تھانہ شادمان انسپکٹر محمد علی کو لائن حاضراور ایس ایچ او باٹا پور انسپکٹر سید انتخاب حسین کو ایس ایچ او تھانہ شادمان تعینات کردیا گیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ داتا دربار انسپکٹر چودھری ساجد نذیر کو لائن حاضر اورانچارج چوکی سبزی منڈی نشتر کالونی سب انسپکٹر یاسر بشیر کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ داتا دربار لگایا گیا ہے۔
ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شاد باغ سب انسپکٹر خالد محمود لائن حاضر جبکہ سب انسپکٹر وقار حسین بخاری کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شاد باغ تعینات کیا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ سمن آباد انسپکٹر رضا ذاکر کو لائن حاضرجبکہ سب انسپکٹر محمد اکمل خالد کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سمن آباد اور ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ انسپکٹر ذوالفقار علی بھٹہ کو لائن حاضر جبکہ انسپکٹر نو شیر عالم ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اورایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر فاروق اصغر اعوان کو ایس ایچ او باٹا پورلگایاگیا ہے جبکہ ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر محمد ارحم کو ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ محمد عتیق ڈوگر ایس ایچ او تھانہ کاہنہ اورانسپکٹر قمر عباس کو ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ تعینات کر دیا گیا۔