پاک فوج کے نامور سپوت میجر شبیر شریف شہید کا 48 واں یوم شہادت

 پاک فوج کے نامور سپوت میجر شبیر شریف شہید کا 48 واں یوم شہادت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن) دشمن پر لرزہ طاری کرنیوالے پاک فوج کے نامور سپوت اور 1971ء کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کرنیوالے میجر شبیر شریف شہید کا 48 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے، وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں نشان حیدر اور ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔
میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1947ء کو ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پیداہوئے، انہوں نے1964 ء میں 21 سال کی عمرمیں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، آپ شروع ہی سےوطن عزیز پر جان قربان کرنے کا جذبہ رکھتے تھے، آپ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے بھانجے تھے۔

پاک بھارت1965ء کی جنگ میں وہ بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ شریک ہوئے اور جنگ میں بہادری سےدشمن کا مقابلہ کیا ، جس پر انہیں ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔

1971ء کی پاک بھارت جنگ میں یہی عزم اور حوصلہ کام آیا، جب ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر میجر شبیر شریف کی کمان میں سکس ایف ایف رجمنٹ نے دشمن کی فوج کو تہس نہس کر ڈالا، اس دوران انہوں نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کوبھاری نقصان پہنچایا اور 6 دسمبر1971ء کو ملک اور قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی، میجر شبیر شریف شہید کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer