جہانگیرترین نئی مشکل میں پھنس گئے، شہلارضا کی اہم پیشگوئی

جہانگیرترین نئی مشکل میں پھنس گئے، شہلارضا کی اہم پیشگوئی
کیپشن: Jhangeer tareen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایف آئی اےنےجہانگیرترین ،علی ترین کوایک بارپھر9اپریل کوطلب کرلیا،سوال نامہ بھی بھجوایا جس کے جواب ساتھ لانے کا کہا گیا، علی ترین اور جہانگیر ترین سے چار ارب پچاسی کڑوڑ روپے کی ٹرانزکشنز کی تفصیلات مانگی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو2،علی ترین کو ایک کیس کی تفتیش کیلئے طلب کیا گیا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے مطابق علی ترین نےوالدسےملکر شیئر ہولڈرزکیساتھ فراڈ کیا،ایف آئی اے نے سوال نامہ بھی بھجوا دیا، پوچھا گیا کہ آپ نے گنےکےکاروبارکوخودسےطےکردہ قیمت4.85ارب روپےمیں بیچا،اس ٹرانزکشن سے آپ کے خاندان کو شیئر ہولڈ کی قیمت پرفائدہ ہوا۔ ایف آئی اے نےعلی ترین کو5سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی جس میں پوچھا گیا کہ ان کے گروہ جےکےایف ایس ایل نے چینی کے کاروبار کو کیوں بیچا؟

اسی طرح گنےکا کاروبار بیچنے کے لئے کیااشتہار دیا تھا،اور کتنے ممکنہ خریداروں نے کمپنی کا کاروبار خریدنے کے لیے ان سے رابطہ کیا اور کیا قیمت لگائی؟ایف آئی اے نے یہ بھی سوال کیا کہ ریکارڈ کےمطابق جےکےایف ایس ایل کو 2013میں326ملین کانقصان ہوا اور نقصان کے باوجود گنے کاکاروبار کئی گناہ زیادہ قیمت پر جےڈی ڈبلیو کو بیچاگیا؟اسی طرح گنے کاکاروبار بیچنے کی قیمت 4.35ارب روپےکیسے لگائی گئی؟ اس کی دستاویز اور منی ٹریل ایف آئی اے کو فراہم کی جائے۔

جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ میرے خلاف  سوشل میڈیا پر مسلسل پراپگینڈہ کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات و شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شہلارضا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات ہوئی، جہانگیرترین اگلےہفتےسابق صدرآصف علی زرداری سےملاقات کریں گے،جہانگیرترین پی ٹی آئی چھوڑدینگے،خیال ہےجہانگیرترین ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شامل ہونگے، اگرایساہوگیاتونہ بزداررہےگااورنہ ہی نیازی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer