ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ترین سینچری،سب سے زیادہ چھکے، فخر کے دو نئے ریکارڈ بن گئے

Fakhar Zaman, ICC Mens One Day World Cup, Bangalore match, New Zeeland vs Pakistan, City42
سورس: X
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ میں فخر زمان ون ڈے میچ میں پاکستان کے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔ انہوں نے شاہد آفریدی کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابر کردیا۔  انہوں نے 63 گیندوں سے سینچری بنا کر ورلڈ کپ میں تیز ترین سینچری بنانے والا پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

 فخر زمان نےبنگلور میں نیوزی لینڈ کے خلاف 81 گیندوں پر 126 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز  میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

  شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 1996 میں اپنی ریکارڈ ساز اننگ میں 11 چھکے لگائے تھے۔

 فخر زمان نے آج 63 گیندوں پر 9 چھکوں اور 6  چوکوں کی مدد سے اپنے کیریئر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔

 ان سے قبل سلیم ملک نے 1987 کے ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف 94 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

 
نیوزی لینڈ کے خلاف یہ پرفارمنس کیرئیر کی بہترین اننگز تھی: فخر زمان
 بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد  قومی کرکٹر فخر زمان نے کہا  کہ نیوزی لینڈ کے خلاف یہ اننگز ان کے کیرئیر کی بہترین اننگز میں سے ایک ہے۔

 فخر زمان نے اپنے گیم پلان کے حوالے سے بتایا کہ ہمیں معلوم تھا کہ بارش آئے گی اس لیے ہم نےاپنی کلکولیشن پوری کر رکھی تھی، جب بابر آیا تو اس نے لمبی پاٹنر شپ کی بات کی، 20 اوور سے پہلے ہمیں پیغام ملا کہ تھوڑے رنز اور بنائیں تاکہ ڈی ایل کے تحت ہم آگے رہیں۔

اپنی پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکٹ بہت اچھی تھی، اسپنرز کیلئے اس میں کچھ نہیں تھا، بیٹنگ وکٹ پر ہمارے بولرز نے نیوزی لینڈ کو 30 سے 40 رنز کم بنانے دیے ہیں، اگر میچ پورا ہوتا تو ہم ہدف تک بھی پہنچ جاتے۔ 
فخرزمان نے کہا کہ جب میں نہیں کھیل رہا تھا تو اپنی فٹنس اور فارم پر کام کررہا تھا، آج پلان کے مطابق بیٹنگ کی، میرا دن اچھا تھا اور میں خوش نصیب تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم منیجمنٹ ہمیں یاد دلاتی رہتی ہے کہ پاکستان سیمی فائنل سے باہر نہیں ہوا، اس ٹیم میں بہت صلاحیت ہے، پاکستان ٹیم کو ردھم مل گیا ہے۔

بنگلور میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رن سے شکست  دی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رن بنائے، جواب میں پاکستان ٹیم نے 25.3 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رن بنائے اور ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رن سے شکست دے دی۔

میچ میں  شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فخر زمان نے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔ کپتان بابر اعظم نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔