بابر اور فخر نے دھلائی کر دی، بارش سے پہلے درست کیلکولیشن نے میچ جتوا دیا

ICC World Cup, Bangalore, Pakistan vs New Zeeland, ICC,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے مشکل میچ میں بیٹرز کی دھواں دھار بیٹنگ اور بارش نے پاکستان کو نیوزی لینڈ  پر فتح دلوا دی۔

بارش نہ رکنے کے سبب باقی ماندہ اووروز کرنے کا وقت باقی نہ رہنے کے سبب میچ امپائرز نے پاکستان کو فاتح قرار دے دیا۔

جیت کا راز

مشکل میچ میں پاکستان کی جیت کا راز معلوم ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جب پہلی مرتبہ بارش کا امکان دکھائی دینے لگا تو ڈریسنگ روم سے پاکستانی بیٹرز کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے مطابق  بارش کی صورت میں جیتنے کے لئے درکار رن ریٹ ورک آؤٹ کر کے پانی کے وقفہ کے دوران بھیجا گیا۔ واٹر بوائے اپنے ساتھ نوٹ بک لے کر گئے اور دونوں بیٹرز  نے تفصیل کے ساتھ سمجھ لیا کہ انہیں بارش کی صورت مین میچ محفوظ زون مین لے جانے کے لئے فوری طور پر رن ریٹ بڑھانے کے لئے کتنے مزید رنز درکار ہیں۔ اس وقفہ کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو اگلے ہی اوور میں بیٹرز نے 21 رنز بنا ڈالے۔ اس اوور کے فوراً بعد بارش شروع ہو گئی تاہم پاکستان بارش سے پہلے والے اوور میں رن ریٹ کو جیت کے لئے درکار حد تک پہنچانے میں کامیاب ہو چکا تھا۔

دوسری بار بارش

آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے  بنگلور میں ہونے والے مشکل میچ میں بارش رکنے کے بعد پاکستان کے بیٹرز نے نیوزی لینڈ کے باؤلروں کی دھواں دھار دھلائی کرتے ہوئے جیت کی جانب سفر غیر معمولی تیزی سے شروع کیا۔  فخر زمان نے 2 چھکے اور بابر اعظم نے ایک چھکا مار کر رن ریٹ مزید بہتر کر لیا ۔چھبیسویں اوور کے دو گیند ہونے کے بعد دوبارہ بارش شروع ہو گئی اور میچ ایک بار پھر رک گیا ہے۔ اس وقت بابر اعظم 63 ھیندوں سے 66 رنز اور  فخر زمان 81 گیندوں سے 128 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ڈیکورڈ اینڈ لوئیس میتھڈ کے مطابق بارش نہ رکی تو پاکستان موجودہ رن ریٹ کی بنیاد پر 21 رنز کی برتری حاصل ہونے کے سبب میچ جیت جائے گا۔آئی سی سی کے طے کردہ طریقہ کار کے مطابق سات بج کر 10 منٹ تک بارش نہ رکی تو پاکستان کی جیت کا اعلان کر دیا جائے گا۔

جب بارش نےپہلی بار میچ روک دیا

آئی سی سی ولڈ کپ میں پاکستان کے فیصلہ کن میچ میں بارش نے پاکستان کو جیت کا نادر موقع عطا کر دیا۔ جس  وقت میچ بارش کی وجہ سے رکا  تو آئی سی سی کے طے کردہ فارمولا کے مطابق کیلکولیٹ کر کے بتایا گیا کہ  اگر بارش نہ رکی تو پاکستان رن ریٹ کی بنیاد پر دس رنز  کی برتری کے سبب  مزید کھیلے بنا  میچ جیت جائے گا۔

 نیوزی لینڈ کے 402 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے دوسرے ہی اوور میں 6 رنز کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گنوائی، اوپنر عبداللہ شفیق 9 گیندوں کا سامنا کر کے 4 رنز ہی بنا سکے، وہ ساؤتھی کی گیند پر کین ویلمسن کو کیچ تھما بیٹھے، کپتان بابراعظم اور اوپنر فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو 160 رنز تک پہنچایا،  جب بارش کے سبب میچ رکا تو فخر زمان شاندار سینچری کے بعد 106 رنز جبکہ بابر اعظم 47 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

نیوزی لینڈ کی اننگرز

 کیویز نے بیٹنگ کے آغاز پر محتاط انداز اپناتے ہوئے 7ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے 50 رنز مکمل کیے تاہم 68 رنز کے مجموعی سکور پر بلیک کیپس کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، کیوی اوپنر ڈیون کانووے 39 گیندوں پر 35 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

 کیوی کپتان کین ولیمسن نے کریز پر آکر جارحانہ کھیل کا آغاز کیا اور بلیک کیپس نے 29 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز مکمل کئے، بعدازاں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 79 گیندوں پر 95 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

 نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 261 رنز کے مجموعے پر گری، کیوی بلے باز رچن رویندرا نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 94 گیندوں پر 108 رنز بنا کر وسیم جونیئر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

 نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 318 رنز پر گری جب کیوی بلے باز ڈیرل مچل 18 گیندوں پر 29 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، بلیک کیپس کا پانچواں نقصان 345 رنز کے اجتماعی سکور پر ہوا، کیوی بلے باز مارک چیپمین 27 گیندوں پر 39 رنز بنا کر وسیم جونیئر کی گیند پر پویلین چلتے بنے۔

 کیویز کا چھٹا نقصان 48 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 388 رنز کے مجموعے پر ہوا، گلین فلپس نے 25 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی اور وسیم جونیئر کا شکار بنے۔

 قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سپنر اسامہ میر کی جگہ فاسٹ باؤلر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، گزشتہ میچز میں ہماری باؤلنگ اچھی رہی، نیوزی لینڈ کو کم سکورز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔

 دوسری جانب کیویز کی ٹیم میں کین ولیمسن کی واپسی ہوئی ہے، ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسا سوچا تھا پچ اس سے مختلف لگ رہی ہے، پاکستان کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

 سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے پاکستان کے پاس آج آخری موقع ہے اور اسے آج نیوزی لینڈ کو اچھے مارجن سے ہرانا ضروری ہے۔

 خیال رہے کہ 

 بھارت کے شہر بنگلور کے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ بلیک کیپس کی کمان کین ولیمسن کے ہاتھوں میں ہے۔