مریم نواز کی حکومت کو وارننگ

مریم نواز کی حکومت کو وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ حکومت بنانے اورگرانے کا اختیار کسی ادارے یاشخص کو نہیں ،عوام کے پاس اس کا اختیارہے کہ کس کی حکومت آئے اور جائے ،ووٹ چوروں اورظلم لے آگے سر نہیں جھکائیں گے ،جی بی میں ووٹ چوری کی اجازت نہیں دیں گے ۔

 
مریم نواز نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گمبہ کے لوگوں کے والہانہ جذبے کی دل سے قدرکرتی ہوں ،نوازشریف اور شہبازشریف کاآپ کیلئے سلام لے کر آئی ہوں،میں آپ لوگوں کی آواز بن کر دکھاﺅں گی ،دباﺅ میں حق کیلئے کھڑا نہ ہونےوالا عوام کیلئے کیا کھڑا ہواگا،پارٹیاں بدلنے والے لوٹوں کو آپ ووٹ نہیں دوگے ،پاکستان کی سیاست اب بدل گئی ہے اور بدلنی چاہئے،مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہنے والوں کیلئے ووٹ کا حق ہے ۔جوپارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپے وہ ووٹ کا حقدار نہیں ۔
 
انہوں نے کہاکہ ایک جعلی وزیراعظم یہاں پرجی بی صوبے کا اعلان کرکے چلا گیا،الیکشن سے پہلے وزیراعظم کے اعلان کا عوام کیا مطلب نکالیں گے، حکومت کو پتہ نہیں کہ عوام روٹی کیلئے بھوکے مر رہے ہیں ،مہنگائی سے عوام بلک رہے ہیں آٹا چینی تم لوگ کھا گئے ،سکردو کے ایک نوجوان کو بھی موجودہ حکومت میں نوکری ملی ؟،50 لاکھ گھر بنانے کاوعدہ تھاتو کیا ایک بھی گھر ملا؟،جی بی صوبہ بنانے کا وعدہ ڈھونگ ہے عوام جانتے ہیں ،جھوٹے عہدے کرنے والے کو گھر پہنچاناہے، پریشانی ان کوایسے نہیں یہ وزیراعظم جاتا نظر آرہا ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ اس شخص کو یہ نہیں پتہ کہ وزیراعظم ہے ،جسے اپنی عزت کی پرواہ نہیں عوام کی عزت کی کیا پرواہ ہو گی ،2018 کے بیلٹ باکس پر ڈاکے کے بعد اس کی نظر اب جی بی الیکشن پر ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی افواج کی دل سے قدر کرتے ہیں ان کی جگہ دلوں میں ہے ،حکومت بنانے اورگرانے کا اختیار کسی ادارے یاشخص کو نہیں ،عوام کے پاس اس کا اختیارہے کہ کس کی حکومت آئے اور جائے ، ووٹ چوروں اورظلم لے آگے سر نہیں جھکائیں گے ،جی بی میں ووٹ چوری کی اجازت نہیں دیں گے ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer