علی اکبر:سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کورونا سے مقابلہ کرنے اور عوام کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نادر منظور دوگل اور صفدر حیات بوسال کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کو درپیش وبائی مرض کورونا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کورونا سے مقابلہ کرنے اور عوام کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے خیرمقدم کیے جانے پر شکریہ ادا کیا۔