(ویب ڈیسک )لودھراں سے نون لیگ کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے صاحبزادے سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ نے پارٹی کو چھوڑ کر چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر شاہ دیگر جماعتوں سے آنے والوں کو ٹکٹ دینے پر اپنی جماعت سے ناراض ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئےبنی گالہ پہنچ گئے ۔
نون لیگ کو چھوڑ کر چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ نے ضمنی الیکشن2018 میں علی ترین کو شکست دی تھی۔