(جمال الدین جمالی) اکرم پارک بغدادی محلہ ساندہ کلاں بند روڑ کے رہائشیوں نے واسا کے خلاف احتجاجی مطاہرہ، شہریوں کا کہنا تھا 5 ماہ سے ٹیوپ ویل خراب ہے واسا حکام شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کر رہے دیگر علاقوں سے پانی پھر کر لانے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اکرم پارک یو سی 71 مین شہریوں کو پینے کاپانی دستیاب نہ ہونے پر واسا کے خلاف شدید نعرےبازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ 5 ماہ سے ٹیوپ ویل خراب پڑا ہے، اکرم پارک مین پانی کی سپلائی کا کوئی متبادل انتظام نہیں ہے، بلال احمد ساجد ٫راؤعبد الرحمن اور آصف خان سمیت دیگر اہل علاقہ نے احتجاج کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ بند روڑ پار دیگر علاقوں کے فلٹرز سے پانی بھر کر لاتے پیں پرانے ٹیوپ ویل کا ںورنگ سسٹم خراب ہو گیا ہے ہم نے نیا ٹیوب ویل نصب کرنے کیلئے جگہ واسا کو دی ہوئی ہے واسا افسران ٹیوپ ویل نصب نہیں کر رہے ایم ڈی واسا کو متعدد بار درخواستیں دے چکے ہیں، پانی نہ ہونے سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب معاملے کا نوٹس لیں اور ٹیوپ ویل جلد لگانے کے احکامات جاری کیئے جائیں۔