ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ کا نان، روٹی کی قیمت میں اضافے پر دوبارہ نوٹس

 وزیر اعلیٰ کا نان، روٹی کی قیمت میں اضافے پر دوبارہ نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بار پھر نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹی کو کارروائی کی ہدایت کر دی۔

      

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کیا جائےگا، روٹی اور نان کی قیمت میں بلا جواز اضافے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ روٹی اور نان کی مقرر کردہ قیمت میں دستیابی یقینی بنائی جائے، پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ ہر ضروری قدم اٹھائے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ پنجاب نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ پر گیارہ جون کو نوٹس لیا تھا۔

دوسری جانب   وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار  نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ  کیا وزیراعلیٰ نے سکیورٹی کے بغیر کورونا کا پھیلاو روکنے کے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا  اور خود گاڑی ڈرائیو کی اور ایس او پیز پرعملدرآمد کا معائنہ کیا۔

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گلبرگ، جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں حکومتی اقدامات پر عملدر آمد کی صورتحال کا مشاہدہ کیا، وزیر اعلی نے جزوی بندشوں کا معائنہ کیا، دوران ڈیوٹی بعض پولیس اہلکارو ں کی جانب سے ماسک پہننے کی پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے پر برہمی کا اظہا کیا اور کہا کہ  باہر نکلتے وقت ماسک پہننا ہر شہری کیلئے ضروری ہے۔

  عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا، لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں، حکومت نے حفاظتی اقدامات عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کیے ہیں،  وزیراعظم عمران خان نے زمینی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے ہیں۔ 

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، آزمائش کے وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر لمحہ عوام کو کورونا وباء سے بچانے کیلئے وقف ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer