کاشف قریشی: راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے اعظم خان سواتی،فرخ حبیب اور مراد سعید سمیت 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے مراد سعید اور اعظم سواتی سمیت 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیےہیں۔عدالت نے راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں کارروائی کی۔عدالت نے اعظم خان سواتی، فرخ حبیب ،مراد سعید ،زبیر خان نیازی ،حافظ فرحت ٫،واثق قیوم عباسی ،حامد رضا اور امتیاز احمد شیخ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیئے۔ انسداد دہشت گردی عدلت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔