( علی ساہی ) پنجاب میں بڑھتے کرائمز، آئی جی پنجاب میدان میں آگئے۔ ضلعی افسران کو حساس نوعیت اور سنگین جرائم کے کیسز کو آئی جی پنجاب نے فون پر آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر سے آئی جی پنجاب نے حساس اور سنگین جرائم کی رپورٹ براہ راست مانگ لی ہیں۔ ضلعی افسران کسی بھی جگہ پر حساس اور سنگین جرائم کی رپورٹ آئی جی کو فون پر بتائیں گے۔ آئی جی پنجاب کی عدم دستیابی کی صورت میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کو رپورٹ کیا جائے گا۔
قبل ازیں حساس اور سنگین جرائم کی رپورٹ آپریشن برانچ کو بھجوائی جاتی تھی جہاں سے جرائم کی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجواتا تھا۔ اسی حوالے سے پنجاب پولیس کے تمام یونٹس کو نئےاحکامات کا مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔