ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں منتخب نہ ہونے پر اعظم خان کا ردِ عمل آ گیا  

نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں منتخب نہ ہونے پر اعظم خان کا ردِ عمل آ گیا  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کیخلاف ہونے والی وائٹ بال ہوم سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر اعظم خان نے ردِ عمل دے دیا۔ 

 قومی کرکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر  میڈل آڈر بلے باز اعظم خان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر ردِ عمل دے  دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں سابق  کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بیٹے نے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے کھیل اور فٹنس کو مزید بہتر بنانے کیلئے سخت محنت جاری رکھو گا اور انشااللہ ٹیم میں واپس اپنی جگہ بناؤں گا۔