حکومت کا 10 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجنے کا اعلان

حکومت کا 10 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجنے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ حکومت رواں سال 10لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کے لیے بیرون ملک بھجوائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ سعودی حکام ویزے دینے کے لیے جلد پاکستان آ رہے ہیں، اس کے علاوہ جرمنی، یونان اور رومانیہ سمیت دیگر 50ممالک کے ساتھ بھی ورک ویزوں کے نئے معاہدے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وزارت محنت کے حکام پاکستان آ رہے ہیں جو پاکستانی شہریوں کو ویزے دیں گے، تاہم سعودی ویزے ان پاکستانیوں کو ملیں گے جو فنی تربیت کا ٹیسٹ پاس کریں گے،پاکستانی ہنرمندوں اور مزدوروں کے لیے جاپان نے ویزے کھول دیئے ہیں۔ جنوبی کوریا میں بھی 10ہزار پاکستانی ہنرمندوں کی مانگ ہے ، جو جلد وہاں بھجوائے جا رہے ہیں۔

ساجد طوری نے کہا کہ جرمنی اور رومانیہ میں بھی پاکستانیوں کو ورک ویزے مل رہے ہیں۔ پرتگال اور یونان کے ساتھ بھی پروفیشنلز اور لیبر ویزوں کے معاہدے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے 27ہزار بلاک پاسپورٹس بحال کر دیئے گئے ہیں جبکہ یورپ میں لاکھوں غیرقانونی مقیم پاکستانیوں کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔