پائلٹوں کا جہاز اڑانے سے انکار،جزوی فضائی آپریشن معطل ہونے کا امکان

پائلٹوں کا جہاز اڑانے سے انکار،جزوی فضائی آپریشن معطل ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید :پائلٹوں کا جہاز اڑانے سے انکار،جزوی فضائی آپریشن معطل ہونے کا امکان  ہے۔

پالپا نے پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روکتے ہوئے پائلٹس کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فضائی آپریشن کے دوران کورونا وائرس کے ایس او پیز کو مدنظر نہیں رکھا جا رہا لہذا پالپا اپنے ممبران کی سیفٹی پر کوئی لاپرواہی نہیں کرے گی۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بیرون ملک فلائٹ آپریٹ کرنے والے کریو کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ حکومت پی آئی اے کریو کو کورنٹائن کر رہی ہے تاہم  کریو کر کورنٹائن کرنے پر پالپا نے احتجاج کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پالپا کو بتایا ہے کہ یہ ہمارا نہیں سندھ گورنمنٹ کا فیصلہ ہے، پالپا کے ساتھ پی آئی اے انتظامیہ رابطے میں ہے، پی آئی اے کریو کی سفیٹی پر انتظامیہ سمجھوتا نہیں کرے گی، پالپا کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

24 نیوز کے مطابق پی آئی اے کے 4 اہلکاروں میں کورونا وائرس پائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فلائٹ بیرون ملک سے مسافروں کو لے کر پاکستان پہنچی تھی۔

یاد رہے  پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کوجزوی طورپربحال کردیا  تھا۔ جس کے بعد  پی آئی اے کی پرواز9701 اسلام آباد سے مسافروں کولے کرمانچسٹرروانہ ہوچکی ہے جب کہ مانچسٹرسے پی آئی اے کی پرواز9702 واپس آئے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی 2 پروازیں اسلام آباد سے گلگت جبکہ ایک پروازاسکردو کے لیے بھی اڑان بھرچکی ہے۔لاہور سے کوئی بھی پرواز ابھی تک اڑان نہیں بھر سکی۔

واضح رہے کورونا وائرس سےپاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، کورونا وائرس اب تک  پاکستان میں 42 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے.  پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 42 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2776 ہوگئی ہے,ہفتے کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے، دونوں افراد کا تعلق پشاور سے تھا۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer