(عبدالشہید پراچہ) پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر پیر مصور خان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پیرمصور خان کو لیویز نے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔انصاف یوتھ ونگ نے آج مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں ریلی کی کال دی ہے۔ ریلی کی قیادت سابق ایم این اے جنید اکبر اور سابق ایم پی اے پیر مصور خان غازی نے کرنا تھا تاہم مالاکنڈ لیویز کی بھاری نفری ضلعی صدرپیرمصورخان غازی کے حجرے میں داخل ہوگئی اور انہیں حراست میں لیاگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سابق رکن اسمبلی کو لیویز پوسٹ درگئی منتقل کیا گیا ہے۔