پشاور :امام بارگاہ میں دھما کہ،شہدا کی تعداد 57 ہو گئی، 194 زخمی

پشاور :امام بارگاہ میں دھما کہ،شہدا کی تعداد 57 ہو گئی، 194 زخمی
کیپشن: Peshawar
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: پشاور کے علاقہ کوچہ رسالدار کی امام بارگاہ میں زور دار دھماکے کے نتیجہ میں شہید ہونے والے نمازیوں کی تعداد 57  ہوگئی ہے جبکہ 194 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔ 

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد قاسم کے مطابق شہدا کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دھماکے میں  194 زخمیوں کو ایل ار ایچ منتقل کیا گیا ہے۔ ان کے ایک بیان کے مطابق ہسپتال میں داخل زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے اور شدید زخمیوں کو بر وقت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔  پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب رسالدار کی امام بارگاہ میں لوگ نماز جمعہ ادا کر  رہے تھے۔

آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاء انصاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئَے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خود کش تھا جس میں 5 سے 6 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ خود کش حملہ آور نے پہلے پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگیا جبکہ دوسرے پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کالے کپڑوں میں ملبوس تھا اور دھماکے کے متعلق کوئِ پیشگی اطلاع نہیں تھی۔ 

اس سے قبل مئیر پشاور زبیر علی نے 24 نیوز کو بتایا کہ دھماکے میں  مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ لوگ نمازجمعہ ادا کررہے تھے کہ یہ دھماکا ہوا۔ مئیر پشاور  کاکہنا تھا کہ ملک کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی طرف دھکیلا جار رہا ہے۔چند روز پہلے ایک پادری کو بھی نشانہ بنایا گیا۔حکومت کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے۔