(حسن خالد) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعلقات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، جبکہ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ساری قوم کو اکٹھا کر رہی ہے مگر وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا پسند نہیں کرتے۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی بیٹی کی شادی میں شریک ہوئے، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر ساری قوم متحد ہے، اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تعلقات مستقبل میں بہتر نظر نہیں آرہے۔ رہنما پیپلزپارٹی قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے مشکل حالات میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم عمران خان ہر کسی کو چور بولتے ہیں اور این آر او کی باتیں کرتے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے، ان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کیا ، اب بھی کرے گی۔
شادی کی تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، صحافیوں اور سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی، شرکاء نے نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔