ویب ڈیسک : بلوچستان کے عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ صوبائی حکومت نے بلآخر 4 سال سے سرد خانے میں پڑے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بلوچستان میں 2018 میں سابق وزیر اعلیٰ جام کمال کی حکومت نے صوبائی بجٹ میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا ابتدائی اعلان کیا تھا۔جام کمال دور کے تین بجٹس میں ہیلتھ کارڈ کی شروعات پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔حکومت کی تبدیلی کے بعد وزیرِ اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے دور حکومت میں یہ منصوبہ ایک بار پھر سرد خانے کی نذر ہو گیا۔اب صوبائی حکومت کی مدت ختم ہونے سے تین ماہ قبل ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت 2 ماہ بعد صوبے کے 18 لاکھ خاندانوں کو 10 لاکھ روپے تک کے علاج و معالجے کی مفت سہولیات ملیں گی۔