شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کاچالان پیش

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کاچالان پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ میں عبوری درخواست ضمانت  میں بڑی پیش رفت  ، ایف آئی اے نے اسپیشل پراسکیوٹر نصیر الدین نیئر کی خدمات حاصل کرلی ۔ ایف آئی اے نے  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف  منی لانڈرنگ کیس میں چالان پیش کردیا ۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت پیش ہوئے، اپوزیشن لیڈ نے عدالت سےاستدعا کی کہ  عدالت کی اجازت سے کچھ کہنا چاہتا ہوں جس پر فاضل جج  نے کہا کہ  اجازت ہے کیا کہنا ہے؟۔ اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ  ایف آئی اے نے چالان پیش کردیا ، مجھے یقین ہے آپ نے چالان کا جائزہ لیا ہوگا جس پر  فاضل جج نے جواب دیا کہ  آپ لوگوں کی اسسٹنٹ سے ہی عدالت آگے چلیں گئی ۔شہبازیف نے کہا کہ  میرے خلاف اس چالان میں کچھ نہیں ہے۔ فاضل جج کا شہباز شریف سے سوال   کیاکہ  آپ بحث کررہے ہیں۔ شہبازشریف نے جواب دیا کہ میں بحث نہیں کررہا میں بتا رہا ہوں۔  فاضل جج کا شہباز شریف کو جواب دیا کہ  وہ بعد میں سن لو گا، پہلے عدالت کے دائر اختیار پر وکلاء کے دلائل ہو جائیں ۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے اسپیشل پراسکیوٹر نصیر الدین نیئر کی خدمات حاصل کرلی   اب  نصیر الدین نیئر ایڈووکیٹ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں دلائل دینگے ۔ واضح رہے نصیر الدین نیئر ایڈووکیٹ  کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیس کے لیے اسپیشل تعینات کیا گیا ہے۔