ویب ڈیسک:منسٹرانکلیو میں فواد چوہدری کے زیر استعمال سرکاری رہائش گاہ کو سیل کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فواد چوہدری مستعفی ہونے کے بعد منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ پرقابض تھے۔ فواد چوہدری کی اہلیہ نے کہا کہ فواد چوہدری کو الاٹ شدہ گھر تو ہم نے اپریل 2022 میں ہی چھوڑ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد وسیم کی رہائش گاہ ہماری رہائش گاہ تصور کی گئی، نالائق انتظامیہ کو معلوم ہی نہیں گھر فواد کے نہیں وسیم شہزاد کے نام ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فرخ حبیب کے کمرے کا تالا توڑ کر بھی سامان باہر نکال دیا گیا۔