محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار

Mohammad Hasnain bowling action
کیپشن: Mohammad Hasnain
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: فاسٹ بولر محمد حسنین کے حوالے سے پی سی بی کا اعلامیہ، محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں کیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

 ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا سے تفصیلی رپورٹ آج موصول ہو ئی ہے، گڈ لینتھ ، فل لینتھ ، باونسر اور سلو باونسر ڈیلوریز کرتے ہو ئے محمد حسنین کے بازو کاخم 15 ڈگری سے بڑھ جاتا ہے، یقین ہے کہ محمد حسنین کے ایکشن کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ پی سی بی ایک بولنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا، جو محمد حسنین کے ساتھ ان کے باؤلنگ ایکشن پر کام کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پر محمد حسنین کو لیگ میں مزید شرکت کی اجازت نہیں، غیر قانونی بولنگ ایکشن کی درستگی تک محمد حسنین بین الاقوامی کرکٹ میں بھی باؤلنگ سے معطل رہیں گے۔