سعودی شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز آل سعود چل بسے

 سعودی شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز آل سعود چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سعودی عرب میں آج جمعرات کو علی الصبح شاہی خاندان کے ایک شہزادے وفات پا گئے، شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی خبر ان کے دو بھائیوں شہزادہ عبدالرحمن بن مساعد اور شہزادہ عبدالله بن مساعد اور دیگر سعودی شہزادوں نے دی۔ اس سلسلے میں شہزادہ عبدالرحمن بن مساعد نے ایک ٹویٹ میں اپنے بھائی کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔
 
شہزادہ مشہور شاہی خاندان کی شخصیت شہزادہ مساعد کے بیٹے ہیں۔ ان کی والدہ شہزادی نورہ بنت ابراہیم الدغیثر ہیں۔ شہزادہ مساعد کے مختلف بیگمات سے ہونے والے بیٹے بیٹیوں کی تعداد 20 کے قریب ہے۔شہزادہ مشہور بن مساعد زندگی بھر تجارت اور ٹھیکے داری کے شعبے سے وابستہ رہے۔ انہوں نے شہزادی غادہ بنت یزید بن عبداللہ بن عبدالرحمن آل سعود سے شادی کی، ان کے پانچ بچے ہیں۔ ان کے نام عبد العزيز، سعود، خالد، سارہ اور محمد ہیں۔
شہزادہ مشہور نے اپنے والد جیسی زندگی گزاری۔ وہ سرکاری عہدوں اور سیاسی زندگی سے دور رہے۔ انہوں نے اپنے دیگر بھائیوں کے برعکس منظر عام پر رہنے سے گریز کیا۔ شہزادہ مشہور کے بھائی شاعر ، تاجر اور سماج میں نمایاں شخصیات کے طور جانے جاتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer