نجیب مشتاق ووہرہ نے  پنجاب میں ازبکستان کے اعزازی قونصلر کی حیثیت سے کام سنبھال لیا

Najeeb Sultan Vohra, Uzbekistan, Honorary Counselor of Uzbekistan in Punjab, City42، Uzbekistan’s deputy PM Jamshid Kuchkarov,
کیپشن: ازبکستان کے پنجاب میں اعزازی قونصلر  نجیب مشتاق ووہرہ جمہوریہ ازبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خدجایف کے حالیہ دورہِ پاکستان کے دوران ان کے ساتھ ، ایک یادگار تصویر۔ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جمہوریہ ازبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خدجایف نومبر کے دوسرے ہفتہ پاکستان کے دو روزہ سفارتی دورے پر  پاکستان آئے تو  اس دورہ کے دوران کئی اہم کام ہوئےجن میں نجیب مشتاق وہرہ کی بطور اعزازی قونصل پنجاب تقرری بھی شامل ہے۔

نائب وزیراعظم جمشید خداجایف کا وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، چیف آف آرمی سٹاف (COAS) جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزراء نے پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے دورہ کے دوران نائب وزیرعظم جمشید خدجایف نے پاکستانی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں وفاقی وزیر تجارت و صنعت کے ساتھ  دور رس نتائج کی حامل اہم ملاقات بھی شامل تھی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے پر عملی پیش رفت کرنے پر غور کیا گیا۔
دورے کے دوران، دونوں ممالک نے متعدد تجارتی یادداشتوں (MOUs) پر دستخط کے ذریعے اپنے سفارتی تعلقات کو مضبوط کیا۔ ان برادرانہ اقوام کے درمیان مضبوط رشتوں کو اجاگر کرتے ہوئے، بات چیت کا عروج سب سے زیادہ ترجیحی حیثیت کے تبادلے کی صورت میں نکلا۔

 پاکستان اور ازبکستان کے درمیان کئی سالوں سے قریبی اقتصادی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت گزشتہ تین سالوں میں 27 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 126 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے
ازبکستان کے سفیر اویبک عارف عثمانوف نے مذہب، ثقافت اور سماجی پہلوؤں میں گہری جڑی مماثلتوں پر زور دیا جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھتے ہیں۔
نجیب مشتاق وہرہ کی بطور اعزازی قونصل پنجاب تقرری ازبکستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تعلقات اور تعاون کا ثبوت ہے۔  نجیب مشتاق ووہرہ نے ازبکستان کے پنجاب مین اعزازی قونصلر کی حیثیت سے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ان کے کام کا بنیادی مقصد ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ہر سطح پرفروغ دینا ہے۔