ٹی 20ورلڈ کپ:بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی

ٹی 20ورلڈ کپ:بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی
کیپشن: T20 Match
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ٹی 20ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے افغانستان کو  شکست دے دی ۔پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی آدھی ٹیم 69 رنز پر  ہی پویلین لوٹ گئی۔

 بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی، قبل ازیں بھارت نے افغانستان کو جیت کے لئے211رنز کا ہدف  دیا تھا  جو رواں ورلڈکپ میں اب تک کا سب سے بڑا سکور ہے۔ میگا ایونٹ کے 33ویں میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیتا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔افغانستان کے خلاف اہم میچ میں بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ محمد نبی نے پہلی گیند پھینکی۔

 بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20اوورز میں ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ سکور 210رنز بنادیا،انڈین اوپنرز کی جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا ،روہت شرما 75اور کے ایل راہول 69رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے جبکہ ہاردیک پانڈیا اور رشبھ پنت نے ناقابل شکست 35اور27رنز بنائے،گلبدین نائب اور کریم جنت نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغانستان کے بیٹسمین ہدف کے قریب بھی نہ پہنچ سکے اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز  ہی بنا پائے۔افغانستان کے کریم جنت اور کپتان نبی کے علاوہ کوئی بھی  افغان بیٹسمین بھارتی بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔کریم جنت 42 اور کپتان محمد نبی 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔