لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی استعدادکاربڑھانے کا فیصلہ

Lady Willingdon Hospital
کیپشن: Lady Willingdon Hospital
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نےمریضوں  کو سہولیات کی فراہمی  کیلئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی صلاحیت بڑھانےکاحکم دیدیا۔

 تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے لیڈی ولنگٹن ہسپتال  کےدورے کےدوران ایمرجنسی،آپریشن تھیٹرزاور مریضوں کیلئے دیگرطبی سہولیات  اورکارکردگی کا جائزہ  لیا،صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نےمریضوں  کو سہولیات کی فراہمی  کیلئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی صلاحیت بڑھانےکاحکم دیدیا،  دورے کےدوران ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،ایم ایس اور فیکلٹی ممبران موجودتھے۔وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں مریضوں کیلئے طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔

 صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا کہنا تھا کہ   لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں بستروں کی تعدادکوبڑھایاجارہاہے،لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج کی شاندارسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، اجلاس کےدوران فیکلٹی ممبران کی سفارشات پر غورکیاگیا جبکہ   صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا کہنا تھا لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ٹیچنگ اور ٹریننگ کے شعبہ جات میں بہتری لائی جائے گی اورہسپتال میں چار نئی سب سیشلٹیز کیلئے عمارت بنائی جائیگی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کوروناوائرس کی وباء کے دوران فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر پروفیشنلزنےبےمثال خدمات سرانجام دی ہیں،ڈاکٹرزکے پاس مریضوں کی خدمت کرکے دنیا میں ہی جنت کمانے کا نادرموقع ہے۔