ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن جمہوریت میں بہتری کی امید ہو گا، پلڈاٹ کی رپورٹ

PILDAT Report on democracy during year 2023, PILDAT, Army, Parliament, Election Commission of Pakistan, Chief Justice of Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پلڈاٹ نے پاکستان کی جمہوریت اور مسائل پر  2023 کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ۔

پلڈاٹ کا کہنا ہے کہ 2023 کے آخر میں جمہوریت شدید بھنور میں پھنس گئی تھی۔ 2024 میں الیکشن کا اعلان جمہوریت میں بہتری کی امید ہے ۔

پلڈاٹ کی رپورٹ میں پاکستان کی جمہوریت کو انتخابی آمریت کا نام دیا  گیا ہے۔

رپورٹ میں سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی  جمہوریت میں مداخلت کی کا حوالہ بھی دیا گیا ۔رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ 

نام نہاد ہائبرڈ نظام سے چھٹکارا پا کر فعال جمہوریت کی طرف اختیارات کی منتقلی کی جائے۔

رپورٹ  میں نشانہی کی گئی ہے کہ مقبول سیاسی رہنما اور جماعتیں مسلسل اعتماد کے بحران کا شکار رہتے ہیں ۔سیاسی رہنما مقبول پالیسیوں کی پیروی کرنے کی بجائے مقتدر اداروں کو خوش رکھنے میں مصروف رہتے ہیں۔ بعض ادارے بھی سیاست سے ہٹ کر اپنی آئینی کردار کے اندر محدود نہیں ہوتے۔

رپورٹ  میں کہا گیا کہ انتخابات میں تاخیر کا مطلب نگران حکومتوں کے قیام کو طوالت دینا ہے ۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ عام انتخابات 2024 میں اتنے ہی شفاف ہوں گے جتنے 2018 میں ہوئے تھے ۔پاکستان میں جمہوریت کمزور اور کنٹرول میں ہے ۔ سینٹ ،قومی و صوبائی اسمبلیاں عوامی مسائل کے حل کی بجائے ربڑ سٹیمپ پالیسی بناتی رہیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام دورانیے میں شدید دباؤ کا مقابلہ کیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی کامیابی رہی کہ انہوں نے 12ویں جنرل الیکشن کا شیڈول جاری کروایا ۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی جسے عام طور پر پلڈاٹ کہا  جاتا ہے، ایک پاکستانی تھنک ٹینک ہے جو جمہوریت کو فروغ  دینے کے لئے تحقیق و تالیف کے ساتھ جمہوریت، پبلک پالیس، گورننس اور مباحثے کے فروغ اور  جمہوری رویوں کو پروان چڑھانے کے لئے کام کرتا ہے۔ پلڈاٹ ایک آزاد، غیر منافع بخش تھنک ٹینک ہے  جو  بنیادی طور پر جمہوریت، گورننس اور عوامی پالیسی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ وہ یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔