ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے بجٹ کا معاملہ، نگران حکومت سےقبل منظوری کا ہدف

نئے بجٹ کا معاملہ، نگران حکومت سےقبل منظوری کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: نگران حکومت سےقبل نئےمالی سال کابجٹ منظورکرانےکاہدف، وفاقی حکومت کےحکم پرپنجاب میں نئےبجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ لاہورکےترقیاتی بجٹ میں 15ارب روپےکےاضافےکاامکان، محکمہ خزانہ اورپی اینڈ ڈی بورڈنےنئےسال کاترقیاتی وغیرترقیاتی بجٹ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب حکومت نے باقاعدہ طور پر نگران حکومت سے قبل نئے مالی سال کا بجٹ منظور کرانے کا ہدف تمام صوبائی محکموں کو دے دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبائی محکموں کو وفاق کی مقررہ مدت پر بجٹ تفیصلات جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

2 ماہ کےعرصے میں تمام صوبائی محکمے اپنے پرپوزل محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کریں گے۔ جس کے بعد موجودہ صوبائی حکومت سے نئے مالی سال کے بجٹ کا پروپوزل منظورہونے کے بعد وفاق کو ارسال کردیا جائے گا۔

 محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے صوبائی محکموں سے رواں مالی سال کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ جو جلد وفاقی محکمہ خزانہ کو ارسال کردی جائے گی۔

صوبائی محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ نئے مالی سال میں لاہور شہر کے ترقیاتی بجٹ میں پندرہ ارب روپے کے اضافے کا امکان  ہے۔ شہر میں میگا پراجیکٹس کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کو مکمل کیا جائے گا۔

سٹی انویسٹی گیشن سیل کی تحقیقا ت اور دستاویزات کے مطابق لاہور کے لیےرواں مالی سال میں1کھرب 43 ارب روپے دئیے گئے۔ پچھلے مالی سال لاہور کو1کھرب 46ارب روپے کا بجٹ دیا گیا تھا۔ مالی سال2015،16 میں شہر کے لیے77 ارب روپے کا بجٹ خرچ کیا گیا تھا۔