ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جیز کو بڑی ہدایات جاری کردیں

آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جیز کو بڑی ہدایات جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب کی زیرصدارت ایڈیشنل آئی جیز کو ان کے شعبوں بارے دئیے گئے ٹاسک کے حوالے سے سی پی او میں اہم اجلاس ہوا، آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے ایس پی کمپلینٹس، فرنٹ ڈیسک، 8787کمپلینٹ سنٹر،خدمت مراکزاور پکار 15سٹاف کو اپنے فرائض مزید تندہی سے سر انجام دینے کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب نے اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ پولیس کے آپریشنل اور ورکنگ سسٹم کو آئی ٹی کے جدید ماڈیولز پر اپ گریڈیشن کے عمل کو مزید تیز کیاجائے۔ انہوں نے کہا جرائم کی بیخ کنی اور سروس ڈلیوری کومزید بہترکرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثرا ستعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تھانوں کی ورکنگ کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایس او پیز کے مطابق استعمال یقینی بنایا جائے

۔عوامی سہولت کیلئے شروع کردہ آئی ٹی پراجیکٹس سے مطلوبہ نتائج صرف بہترمانیٹرنگ و انسپکشن سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا انٹرنل اکاؤنٹیلٹی برانچ آئی ٹی ایپس اور سافٹ وئیرز کے موثر استعمال سے تھانوں، پولیس دفاتر اور محکمانہ انکوائریز کی مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر سے بہتر بنائے۔دوران محرم مجالس و جلوسوں میں بہترین سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، قمار بازی و منشیات فروشی کے مقدمات کے اندراج سے چالان کی تکمیل تک ڈیجیٹل مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔ بین الصوبائی چیک پوسٹوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی15روزہ رپورٹ سی پی او بھجوائی جائے۔ ریورائن پوسٹوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور کارکردگی جانچنے کیلئے علیحدہ ایپ تیار کی جائے۔ دھاتی ڈور و پتنگ کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی کو جاری رکھا جائے۔

دوران میٹنگ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اورایڈیشنل آئی جی آئی اے بی نے اپنے شعبوں میں آئی ٹی پراجیکٹس کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer