پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا

Funds approved for Govt Schools
کیپشن: Funds approved for Govt Schools
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) سرکاری سکولوں کو اگلے درجے میں منتقل کرنے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے 295 ارب کے فنڈز کی منظوری دیدی، بیس ہزار سرکاری سکولوں کو اگلے درجے میں منتقل کرکے 40 لاکھ بچوں کو داخل کیا جاسکے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو آگاہ کیا گیا کہ سرکاری سکولوں کو اگلے درجے میں منتقل کرنے کی اشد ضرورت ہے، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی استدعا پر فنڈز کی منظوری دے دی، سکولوں کی اپ گریڈیشن سے سرکاری سکولوں میں مزید چالیس لاکھ بچوں کو سکول لایا جائے گا۔

 ابتدائی مرحلے میں بیس ہزار سے زائد سکولوں کو اگلے گریڈ میں اپ گریڈ کیا جائے گا، سکولوں کی اپ گریڈیشن پر17 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ 

محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کے مطابق پنجاب بھر میں 12 ہزار 150 گرلز سکول اپ گریڈ ہوں گے، پنجاب بھر میں بوائز سکولوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے یکساں قومی نصاب کے بارے میں پرائیویٹ سکولز اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، اساتذہ کو تربیت سکول ایجوکیشن کے ذیلی ادارے قائد اعظم اکیڈمی برائے ترقی و تعلیم کے تحت دی جائے گی۔

دوسری جانب  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں ساڑھے 3لاکھ سے زائد نئے داخل ہونے والے بچوں کے ’ب فارم‘ کی تصدیق کا عمل شروع ہوگیا، آٹھ روز میں طلبا کی تصدیق مکمل کی جائے گی، تصدیقی عمل کو پورا کرنے کے لئے پیف کے 104ملازمین کام کر رہے ہیں، ملازمین کو دو شفٹوں میں ’ب فارم‘ کی تصدیق کے لئے بلایا جا رہا ہے، 52ملازمین پہلی اور 52دوسری شفت میں کام کریں گے۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer