امریکا میں کورونا نے پنجے گاڑھ لئے، روزانہ 15 سو ہلاکتیں

Corona virus kills 1,500 people a day in the United States
کیپشن: Covid-19 Cases in USA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکا میں کورونا وائرس سے روزانہ 15 سو ہلاکتیں۔  ہلاکتوں کی تعداد سات لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ وبا سے بچے بھی متاثر  اسپتال بھر گئے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے جاری کردہ اعداد وشمار کے حوالے سے  رپورٹ کیا گیا ہے کہ  دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے حامل ملک میں عالمی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد ملک کے دارالحکومت واشنگٹن کی آبادی کے لگ بھگ ہو چکی ہے۔دنیا میں کورونا وائرس کی آخری لہر میں تیزی اگست کے اختتام کے دوران  آئی تاہم امریکہ میں تاحال اس کا پھیلاؤ جاری ہے ۔امریکا میں امراض کی روک تھام کے ذمہ دار سینٹر کے مطابق ملک میں اب 55 فیصد سے زائد آبادی کی مکمل ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

امریکا دنیا میں شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کے لیے دنیا کی مستعد ترین حکومتوں میں سے ایک رہی۔اس کے باوجود دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات امریکا میں ہوئیں۔ برازیل اور  بھارت کا نمبر امریکہ کے بعد آتا ہے جہاں وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے سامنے آںے سے وبا کی لہر نے شدت اختیار کی۔

امریکہ میں گزشتہ برس دسمبر میں ویکسینیشن کا عمل شروع کیا گیا تھا جس میں رواں برس اپریل میں تیزی لائی گئی اور ایک دن میں 40 لاکھ سے زائد افراد کو یومیہ ویکسین لگائی گئی تاہم اب اس عمل میں کمی آئی ہے۔دوسری طرفماسک لگانا امریکہ میں ایک سیاسی مسئلہ بھی رہا ہے اور کئی ریاستوں میں حکام نے اس کو شہریوں آزادیوں کا معاملہ بھی قرار دیا

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر