پنجاب حکومت نے اساتذہ کے بچوں کو بڑی خوشخبری سنا دی  

پنجاب حکومت،''ٹیچرز سن،،اسامیاں،کوٹہ مختص،سٹی42
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب کے 3لاکھ اساتذہ کی سنی گئی، پنجاب حکومت نے احسن فیصلہ سنا دیا۔  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا 10فیصد کوٹہ ’’ٹیچرز سن‘‘کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔

   ایجوکیٹرز کی بھرتیوں میں ایک لاکھ خالی آسامیوں میں سے دس ہزا ر آسامیوں  پر  اساتذہ کے بچوں کو بھرتی کیا جائےگا۔رواں سال 5ہزار بھرتیوں میں بھی500آسامیوں پر ٹیچرز سن کے بچے رکھے جائیں گے۔ 10فیصد کوٹہ مختص کرنے کیلئے سروس رولز میں تبدیلی کی جائے گی۔سروس رولز میں تبدیلی کیلئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے سفارشات تیار کرلیں۔ سفارشات پنجاب بھر کی اساتذہ یونین کی مشاورت سے تیار کی گئیں۔

 سیکرٹری ایجوکیشن سمری منظوری کیلئے آئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائیں گے۔ سمری کی منظوری کے بعد اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے باقاعدہ اشہتار دیا جائے گا۔