وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی کورونا رپورٹ آگئی

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی کورونا رپورٹ آگئی
کیپشن: Shafqat Mahmood
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کورونا وائرس کا شکار ہونےپرشفقت محمود  نے خود کو قرنطیہ کرلیاتھا،گزشتہ روز ان کی نئی رپورٹ آئی جس میں ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا،وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے ٹویٹ کرتے بتایا کہ  الحمدللہ کورونا سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی، ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ کورونا سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں، میرے گزشتہ دونوں کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں،آج سے دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں،وفاقی وزیرتعلیم کا کہناتھا کہ  کورونا سے جلد صحت یابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر تعلیم  شفقت  محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا،  شفقت  محمود  کا کہنا تھا کہ  معمولی علامات ہیں بہت جلد صحت یاب ہو جاؤں گا، وفاقی وزیر تعلیم  شفقت  محمود نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مزید پڑھئے: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

دوسری جانب لاہوریوں پر کورونا کے وار جاری ہیں،شہر میں مہلک وائرس مزید 14 قیمتی زندگیاں نگل گیا،لاہور میں کورونا وائرس کے 157 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی،ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 447 مریض داخل ہوئے،کورونا کے 242 کنفرم اور 205 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں،کورونا میں مبتلا 111 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جو کہ وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں،کورونا کے مریضوں میں سے ہسپتالوں میں 62 فیصد وینٹیلیٹر خالی ہوگئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer