ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

40 ہزار کے بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر

40 ہزار کے بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( حسن علی ) حکومت نے 40 ہزار روپے مالیت والے پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کردی۔

حکومت نے چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت 31 دسمبر تک بڑھا دی۔ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی آخری تاریخ 30 جون کو ختم ہوگئی تھی تاہم حکومت نے دوسری مرتبہ بانڈ کیش کرانے کی مدت میں اضافہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پرائز بانڈ اسٹیٹ بینک، حبیب بینک، یونائٹڈ بینک، نیشنل نیبک، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک اور بینک الفلاح کی مخصوص برانچوں سے بھی تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے اسٹیٹ بینک نے 24 جون 2019 کو 40 ہزار روپے پرائز بانڈز کو واپس بینکوں میں جمع کرانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔