نئے سال میں بے گھرافراد کیلئے بے پناہ خوشیاں

نئے سال میں بے گھرافراد کیلئے بے پناہ خوشیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر: نئے سال میں بے گھرافراد کے لئے بے پناہ خوشیاں، بزدار حکومت کا بے مثال پراجیکٹ،8 ہزار کنال پر 35ہزار اپارٹمنٹس بنیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے سٹی میں چار ہزاراپارٹمنٹ بنانے کی تیاری کر لی گئی ہے،40 ارب لاگت آئے گی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ابتدائی کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے رہائشی مسائل کے حل  کے لئے تحریک انصاف حکومت کا ویژن بہت واضح ہے، ہم نمائشی اور آرائشی منصوبے بنا کر عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے۔

 عثمان بزدارنے کہا کہ اپارٹمنٹس کی تعمیر  کے لئے 8 ہزار کنال جگہ ایکوائر کرلی گئی ہے رواں سال ہی منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 2021ء کورونا کے خاتمے اور خوشخبریوں کا سال ثابت ہوگا، ماسک، سماجی فاصلہ اور احتیاط نہ صرف بیماری بلکہ مالی دشواریوں سے بھی بچا سکتی ہے۔   

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا سے جاں بحق ہونیوالے مریضوں کی تعداد4 ہزار85سے بڑھ گئی ہے،پنجاب میں 24لاکھ72ہزار 892سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے مستقل خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں،عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کورونا سے نجات مشکل امر ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer