( سٹی42) سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی ہو گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار وکیل رضوان عباسی نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی۔کیس کے گواہ محمد لطیف آج گواہ قلمبند کروانے کے لیے عدم دستیاب تھے، اب 5 دسمبر کو گواہ محمد لطیف اپنا بیان سول عدالت میں قلمبند کروائیں گے۔
درخواست گزار وکیل کی استدعا پر سول جج قدرت اللہ نےغیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کردی۔