(سٹی 42)قومی ایئرلائن سے سفر کرنے والوں کے لئے خوشخبری، اندرون ملک پروازوں کے کرائیوں میں 30 فیصد رعایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا اندرون ملک دوطرفہ کرایہ24ہزار 600 سے کم ہو کر 17 ہزار روپے کردیا گیا۔رعائتی کرائیوں پر عمل درآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔اندرون ملک یک طرفہ کرایہ 12 ہزار 275 کم ہو کر 8 ہزار 500 ہو گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ کرائیوں میں کمی کا مقصد موسم سرما کی چھٹیوں میں سفر کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،سکولوں میں چھٹیوں کے دوران سفر کرنا اور گھر آنا سب کی خواہش ہوتی ہے پی آئی اے کی جانب سے خصوصی کمی تمام ایسے لوگوں کیلئے تحفہ ہے۔